مردان میں آپریشن ، ایس پی شہید ، انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت مارا گیا

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

مردان میں آپریشن کے دوران ایس پی شہید جبکہ انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ، پولیس موبائل پر حملہ ، ایس ایچ او شہید ، 3 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادرسمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More