سعودی عرب ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے روسی وفد کی ملاقات ، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Feb 27, 2024

ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو وولڈن ملاقات کی ۔

ایس پی اے کے مطابق ریاض میں دونوں رہنماوں نے دوستانہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، مجلس شوری کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ ، وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور روس میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمان الاحمد بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More