وزیر اعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان ،مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے، مریم نواز شریف

اے پی پی  |  Feb 26, 2024

لاہور۔26فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری پلان طلب کر لیا۔ مریم نواز نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ مریم نواز نے 5روز میں پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجودنہیں،عارضی اقدامات کافی نہیں،مہنگائی پر قابوپاناترجیحات میں اولین ہے۔ گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائے،پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں،گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں پرویز رشید،مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری،بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،آئی جی ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More