مسجدِ اقصیٰ سے محبت ہے ، اس کی ز یارت کرتے رہیں گے،شیخ کمال الخطیب

اے پی پی  |  Feb 26, 2024

رام اللہ۔26فروری (اے پی پی):مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ مسجدِ اقصیٰ سے محبت کرتے ہیں اور اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے ، سال بھر بالعموم اور رمضان المبارک کے دوران اس کی ز یارت کرتے رہیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ کمال الخطیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسجدِ اقصیٰ صرف اور صرف مسلم قوم کی ملکیت ہے اور اس کی سرزمین پر کسی اور کو حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ مسجدِ اقصیٰ سے محبت کرتے ہیں، اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سال بھر بالعموم اور رمضان کے دوران بالخصوص اس کی زیارت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کتنے چھوٹے اور بے وقوف ہیں جو یہ سوچ کر ایسے فیصلے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں بیٹھنے کے لطف سے محروم کر سکتے ہیں ، ہم اس کے قریب ترین فلسطینی، عرب اور مسلم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More