ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 63 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 279 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کے اضافے سے  63 ہزار 534 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More