سعودی وزیر داخلہ کی تیونسی ہم منصب سے ملاقات، وزارتی اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا

اے پی پی  |  Feb 26, 2024

ریاض۔26فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز (جو عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی چیئرمین بھی ہیں )نے تیونس کے ہم منصب کمال الفقی سے ملاقات کی اور وزارتی اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور سمیت پیر کو تیونس میں ہونے والے عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس کے ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی، وزارت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More