سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کمپنی نے معمر افراد کے لیے سمارٹ چھڑی ایجاد کردی

اے پی پی  |  Feb 26, 2024

ریاض۔26فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی سیلیکون ویلی میں ٹیکنالوجی کمپنی کے سعودی بانی احمد الغازی نے کہا ہے کہ معمر افراد کے لیے سمارٹ چھڑی ایجاد کی گئی ہے جس کا نام’کین گو‘رکھا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ا دارے نے احمد الغازی کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ چھڑی میں معمر افراد کے نگرانوں تک مختلف تفصیلات کے بارے میں معلومات پہنچانے کا بھی انتظام ہے ،اس چھڑی کے ذریعے معمر افراد کے نقل و حرکت، چلنے والے قدموں کی تعداد، وائی فائی اور ہنگامی حالت میں کال کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔

احمد الغازی نے کہا ہے کہ سمارٹ چھڑی اور ایک عام چھڑی میں کوئی فرق نہیں، یہ بہت سادہ اور آسان ہے۔اس کی 48 گھنٹے تک چلنے والی بیٹری ہے جسے چارج کیا جاسکتا ہے نیز اسے ایپ کے ذریعے جوڑا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More