حکومت سازی کیلئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ، انہوں نے انکار کر دیا ، پیپلز پارٹی

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نےاعتراف کیا ہے کہ ہم نے حکومت سازی کیلئے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔

سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیا۔

پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے کا راستہ روکا ہی نہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ بھی دیں گے ، قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر ہم وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More