سعودی عرب آنے والے شاہی مہمانوں کا غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ

اے پی پی  |  Feb 26, 2024

مکہ مکرمہ ۔26فروری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر سعودی عرب آنے والے شاہی مہمانوں نے غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا ۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں کو مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا گیا اور انہیں فیکٹری کی تاریخ کے علاوہ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے خام مواد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شاہی مہمانوں کی نیابت کرتے ہوئے تیونس کی صحافی خاتون ایمان بنت التوہامی نے بہترین میزبانی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ فیکٹری کا دورہ کرکے ہمیں خوشی ہوئی ہے، یہاں ہمیں کافی دلچسپ معلومات فراہم ہوئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے میں کس قدر پیش پیش ہے۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ فیکٹری زائرین کی دلچسپی کا مرکز ہے جہاں انہیں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More