خود کو مسٹر پرفیکٹ نہیں سمجھتا، عامر خان

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے خود کو مسٹر پرفیکٹ کہنے سے منع کر دیا۔

بلاک بسٹر فلموں کی وجہ سے عامر خان کو مسٹر پرفیکٹ کا لقب دیا گیا لیکن اب اداکار کو لگتا ہے کہ وہ مسٹر پرفیکٹ کہلانے کے قابل نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مجھے مسٹر پرفیکشنسٹ کہنا غلط ہے لیکن کبھی کبھی آپ کے نام کے ساتھ کوئی خاص لقب لگا دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ حقیقت میں وہ ہیں یا نہیں۔

عامر خان نے کہا کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں بلکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو صرف سخت محنت کرتا ہے، بہترین کام کے لیے کوشش کرتا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More