ریحام خان کا 8 سال بعد دوسری فلم چیمہ ، چٹھہ اینڈ باجوہ بنانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

معروف اینکر پرسن ریحام خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ 8 سال بعد اپنی دوسری فلم چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ بنانے جارہی ہیں۔

ریحام خان نے اپنی پہلی فلم جانان 2016 میں ریلیز کی تھی، جس میں علی رضمن، بلال اشرف اور ہانیہ عامر سمیت دیگر نے کردار ادا کیے تھے اور ہانیہ عامر نے اداکاری کا آغاز بھی اسی قلم سے کیا تھا۔

مداح اسٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آ گئے

جانان کی کامیابی کے بعد ہانیہ عامر کو بھی شہرت ملی تھی اور ریحام خان نے اب اعتراف کیا کہ انہیں پہلی فلم بنانے سے اچھی خاصی کمائی ہوئی تھی اور اب وہ دوسری فلم بنانے جارہی ہیں۔

ریحام خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کو ریلیز کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور ان کی فلموں کی نمائش سے ہی پاکستانی فلمیں دیکھی جائیں گی۔

خلیل الرحمان کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ریحام خان کے مطابق پاکستان میں سینما ئیں بہت کم ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کار فلموں میں پیسے لگانے سے ڈرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More