ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے چھاپہ مار کاروائیوں کر دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے چھاپہ مار کاروائیوں کر دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور سکندر حیات کی زیر نگرانی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

چھاپہ مار کاروائیاں نیو انارکلی اور ہال روڈ میں موجود منظم گینگ کے ٹھکانوں پر کی گئیں۔چھاپہ مار کاروائیاں خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئیں۔ملزم عفان احمد اور قیصر عباس کو نیو انارکلی جبکہ عمران احد اور اظہر محمود کو ہال روڈ سے گرفتار کیا ۔کارروائیوں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد برآمد کر لیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More