لداخ میں3.0شدت کا زلزلہ

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

سرینگر۔25فروری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ میں آج(اتوار) 3.0شدت کا زلزلہ آیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زلزلہ آج صبح 11بجکر48 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز لداخ میں تھا۔ قبل ازیں گزشتہ پیر کوصبح 6بجکر36 منت پر جموں خطے کے علاقے کشتواڑ میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More