سجاول میں جوڈیشل سب جیل کے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

سندھ کے شہر سجاول میں جوڈیشل سب جیل کے تین قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے سب جیلر مشتاق سعید کا کہنا ہے کہ تینوں قیدی بیرک نمبر 3 سے فرار ہوئے ہیں۔ سب جیلر کے مطابق تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

سب جیلر مشتاق سعید نے مزید کہا کہ قیدیوں کے فرار کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جیل پر حملہ،14 افراد ہلاک، 24 قیدی فرار

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 قیدی فرار ہوئے تھے۔  قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ بھی چھین لیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More