سعودی پولیس نے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیرقانونی تارکین کو گرفتار کر لیا

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی پولیس نے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیرقانونی تارکین کو گرفتار جبکہ 9 ہزار کوبے دخل کر دیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 15 سے 21 فروری 2024 تک مجموعی طور پر 11 ہزار897 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 254 کو سرحدی امن قانون اور 3 ہزار280 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔

مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں 971 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے 39 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپین اور 4 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 36 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔

اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More