سعودی عرب کا نواں طیارہ یوکرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

اے پی پی  |  Feb 25, 2024

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی طرف سے نواں طیارہ یوکرینی عوام کےلیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا،سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 80 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت بھیجے گئے امدادی سامان میں میں جنریٹر، بجلی کا سامان اور دیگر امدادی اشیا شامل ہیں۔یوکرین کے لیے بھیجی جانے والی امداد سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مند اور متاثرہ افراد کی مدد کا حصہ ہے جو مختلف بحرانوں اور مصائب سے دوچار ہیں۔mrn

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More