اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر ملک احمد خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہیں پنجاب اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان کا بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب ان کی سیاسی بصیرت اور صلاحیتوں پر پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک احمد خان ایک زیرک، معاملہ فہم اور بردبار سیاستدان ہیں ان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے ملک احمد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بطور اسپیکر ان کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More