اسمگلروں کی لڑائی، پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں مشترکہ عسکری ٹریننگ

تحقیقاتی ادارے کے مطابق اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جسے فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

آپریشن مرگ برگ سرمچار کی شرمندگیمٹانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر بھارتی میڈیا اسے بڑھا چڑھا کر پھیلا رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More