سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا

،حلف لینے والوں میں سابق وزیراعلی سندھ و نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد 114 ہے جبکہ 36 اراکین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے 9 اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے جبکہ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین آج کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More