چودھری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

صدر مسلم لیگ(ق) چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز دے دی۔

چودھری شجاعت حسین نے چارٹر آف اکانومی کے لئے حکومتی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین نے شجاعت حسین کا پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا۔

سندھ اسمبلی، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے، اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے، ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہر جماعت کا ہدف ہونا چاہیے۔

چودھری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More