عمران خان جلد رہا ہو کر وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے ، فیصل جاوید

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے ، بانی پی ٹی آئی میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے ، جتنے بیگناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس چلے جائیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کیلئے خندقوں کی کھدائی

صحافی کے سوال پر کہ 9 مئی کے بعد آپ سب منظر عام پر آئے، کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ فیصل جاوید نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے حوالے سے موقف کلیئر ہے، اس پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، جو بھی گنہگار ہیں ،انکو سزا ملنی چاہیے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ الیکشن فارم 45 بمقابلہ فارم 47 تھے، ریاضی اسلامیات اردو، فزکس میں جتنے، آئے اتنے نمبر دے دیں، سارے پرچوں کا فارم 47 میں ٹوٹل نمبر غلط کرتے ہیں۔ اب صرف فارم 45 سے درست ٹوٹل لگانا ہے، باقی کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

انہوں نے کہا کہ سب کیسز بوگس ہیں، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر آئیں گے انکی نااہلی ختم ہو گی، منزل دور نہیں۔ 180 سیٹیں بانی پی ٹی آئی نے جیتی ہوئی ہیں، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے ہمارے لوگ پیش ہوتے ہیں عدل و انصاف ہونا چاہیے، مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،اللّٰہ تعالی انہیں امان میں رکھے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More