جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے مل کر کام کا اعادہ

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

ٹوکیو۔24فروری (اے پی پی):جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے مل کر کام کا اعادہ کیا ہے ،

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے، کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کامِیکاوا یوکو، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تےیول نےجی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

کامِیکاوا نے کہا کہ سہ فریقی تزویراتی تعاون اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کیونکہ قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد اور کھلے بین الاقوامی نظام کو چیلنج درپیش ہیں۔ملاقات میں وزرا خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے سکیورٹی تعاون اور دیگر اقدامات کے ذریعے علاقائی دفاع اور ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنے مسلسل قریبی تعاون کی تصدیق نو کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تینوں ممالک کا رواں سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن ہونا سود مند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More