امریکا میں 2گاڑیوں کے تصادم سے 8افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

واشنگٹن۔24فروری (اے پی پی):امریکا میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جس میں شیورلیٹ پک اپ اور جی ایم سی وین آپس میں ٹکرا گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ پک اپ تیز رفتاری میں بے قابو ہوکر وین سے ٹکرا گئی جس سے پک اپ کا ڈرائیور اور وین میں سوار 7افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی افسران نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت وین میں سوار متعدد افراد نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More