جاپان کے شہنشاہ 64 بر کے ہو گئے

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

ٹوکیو۔24فروری (اے پی پی):جاپان کے شہنشاہ نارُوہِیتو64 برس کے ہو گئے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے،کے مطابق اپنی سالگرہ سے قبل ٹوکیو کے شاہی محل میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے یکم جنوری کو جزیرہ نما نوتو اور وسطی علاقوں کو ہلا کر رکھ دینے والے بڑے زلزلے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سوچ کر بہت دکھ محسوس کرتے ہیں کہ نئے سال کے پہلے دن کے زلزلے میں کئی لوگ ہلاک یا لاپتہ اور بہت سے بے گھر ہو گئے۔شہنشاہ نے کہا کہ اگر حالات اجازت دیں تو وہ ملکہ ماساکو کے ساتھ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بحالی کے کام میں پیشرفت، اور متاثرین، مقامی حکومتی اہلکاروں اور دیگر لوگوں کے احساسات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دورے کا وقت طے کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More