یروشلم کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ، 8 افراد زخمی

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

یروشلم ۔24فروری (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کی بستی کے قریب تین مسلح افراد نے کئی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ یروشلم کے مشرق میں واقع مالے عدومم کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین دہشت گرد اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور یروشلم کی طرف جانے والی سڑک پر خودکار ہتھیاروں سے ان گاڑیوں پر فائرنگ شروع کر دی جو ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھیں۔بیان کے مطابق دو دہشت گردوں کو موقع پر ہی قابو کر لیا گیا جبکہ تیسرے نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو بھی پکڑ لیا۔

مغربی کنارے میں اس سے قبل بھی فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلوں پر اکثر حملے ہوتے رہے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج بھی یہاں چھاپے مارتی رہی ہے جن میں زیادہ تر ہلاکتیں ہوئیں۔

رملہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ چھڑنے کے بعد سے اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے اب تک کم سے کم 400 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے پر قبضہ کیا تھا جسے بعد میں ضم کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More