شاہی مہمانوں کا دورہ ’حرا ثقافتی‘ نمائش

اے پی پی  |  Feb 24, 2024

مکہ مکرمہ ۔24فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں موجود شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کے ارکان نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں ’حرا ثقافتی‘ نمائش کا دورہ کیا۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اےکے مطابق مکہ مکرمہ میں شاہی مہمانوں کے حرا ثقافتی نمائش پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور سینٹر کے مختلف حصوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

حرا ثقافتی نمائش میں ’قصص الانبیا‘ ہال میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے ’سیرت مبارکہ کے مختلف ادوار کے حوالے سے آگہی فراہم کی گئی جبکہ نزول وحی کے بارے میں اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

دورے کے اختتام پر تیونس کے خلیل ابراہیم السوسی نے کہا کہ وہ اسلامی تاریخ کی اس اہم حصے کو دیکھ کر بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہی مہمانوں کی دیکھ بھال کے جملہ فرائض وزارت اسلامی امور کے ذمہ دار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More