پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کو سہارا دینے کیلئے کافی ہیں، ماہرین

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

غیر ملکی ماہرین کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل ملکی معیشت کو بہتر بنانے کا موجب بن سکتے ہیں۔

قدرت نے کالاباغ اور چنیوٹ کے اضلاع میں خام لوہے اور کوئلے کے اتنے ذخائر دیے ہیں جو 3000ء تک ملکی ضروریات کیلئے کافی ہوں گے۔

پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی کاپر اور سونے کے ذخائر، ریکوڈک، کرومیم، بوکسائٹ (ایلومینیم)، کوبالٹ، یورینیم، لیڈ، گریفائٹ، ٹنگسٹن، کوئلہ، چونے کا پتھر، گرینائٹ، راکسالٹ، سنگ مرمر، فائرکلے اور آئرن آرے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

ایل پی جی سلنڈر 58روپے 96 پیسے سستا، ادارہ شماریات

لوہے کے سوا تمام معدنیات کو غیر ملکی اداروں یا نجی شعبہ کی مدد سے نکالا جا رہا ہے، 15 سال پہلے پنجاب حکومت کے مائنز اینڈ منرلز کے محکمے نے پاکستان کو سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کی سنجیدہ کوشش شروع کی تھی۔

پنجاب منرل کمپنی کو حکومت نے معمولی بیوروکریٹک طریقہ کار میں درپیش تاخیر کے خاتمے اور آئرن آرے کی تلاش کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے تشکیل دیا تھا۔

پاکستان کے جیولوجیکل سروے نے پاکستان کے صنعتی ترقی کی کارپوریشن (پی آئی ڈی سی) کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر حکومت یا یو این ڈی پی کی مدد سے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے سروے کیا۔

عموماً سطحی مطالعے کے ذریعے معدنیات دریافت کرنے، ٹیسٹ ڈرلنگ کے ذریعے مقام کا تعین کرنے، مقدار اور کوالٹی کا درست اندازہ لگانے اور فیزیبلٹی رپورٹ کی شکل دینے میں 10 سے 14سال لگتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More