جی ڈی اے، جماعت اسلامی،جے یو آئی کا حلف نہ اٹھانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

کراچی: گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

سندھ اسمبلی کا افتتاح اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے تاہم اس موقع پر جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے اور حلف نہ اٹھانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جا رہے ہیں اور ہماری جہدوجہد پُرامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئے انتخابات کی طرف جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی اسمبلی میں حلف نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ انتخابات نہیں بلکہ فراڈ کیا گیا ہے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخاب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More