خراب کارکردگی کی وجہ سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا، شیر افضل مروت

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہلی اور خراب کارکردگی کی وجہ سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔

جیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More