راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،8ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتا ر کر کے منشیات اور اسلحہ برآمدکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سلمان سے 01کلو200گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم توصیف سے 01کلو150گرام چرس،ملزم حسنین سے 08 لیٹر شراب،وارث خان پولیس نے ملزم عامر سے 08 لیٹر شراب،ملزم نعیم سے 07 لیٹر شراب،

دھمیال پولیس نے ملزم شاہ علی سے 01 بوتل شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم یوسف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم بدر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More