نجی امریکی کمپنی انٹوایٹو مشینز نے اپنا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتار دیا

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

نیو یارک۔23فروری (اے پی پی):نجی امریکی کمپنی انٹوایٹو مشینز نے اپنا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتار دیا ہے۔ نووا ۔ سی نام کے لینڈر کی لمبائی 13 فٹ اور چوڑائی 5 فٹ ہے اور وزن تقریباً 1.9 ٹن ہے۔ یہ ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے فالکن ۔9 راکٹ کے ذریعے گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کیپ کیناورل لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا ۔

لینڈنگ کے بعد ماہرین کی ٹیم کو ڈیوائس کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں تقریباً 10-15 منٹ لگے۔اس مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر لے جانے والے سامان کا مقصد انسانوں کے مشن اور چاند کی سطح پر پائیدار انسانی موجودگی کی بنیاد رکھنا ہے۔یہ گزشتہ 50 سال کے دوران چاند پر اترنے والا پہلا خلائی مشن ہے۔

نووا۔سی اوڈیسیوس لینڈر کا ہدف چاند کے قطب جنوبی سے 186 میل کے فاصلے پر مالاپرٹ اے نامی گڑھے کے قریب اترا یہ قطب جنوبی پر چاند کی رات ڈھلنے سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے تک کام کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More