اقتصادی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن نے پی ٹی آئی کے خط پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

زیادتی کرنیوالےاپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردینگے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،علی امین گنڈا پور

نگران حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نگران حکومت کے حکام نے مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کیے جس کی بنیاد پر معاشی استحکام برقرار رہا۔

آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے 11 جنوری کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے ریویو کی منظوری دی تھی جس کے بعد ادائیگیوں کا معاملہ ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر تک پہنچا۔

نگران حکومت کے دورمیں قرضے حاصل کرنے میں کمی ریکارڈ

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات یا اس حوالے سے کسی نکتے پر بات نہیں کریں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More