بلوچستان اسمبلی میں غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی میں غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے حصہ میں ا یک ایک نشست آئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سنجے کمار، مسلم لیگ (ن) کے پیٹرک سینٹ مسیح اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے روی پوجا کامیاب قرار پائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More