جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی متفقہ منظوری بھی دی۔جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More