جی۔20 غزہ میں جنگ بندی اور دو حکومتی حل کے لئے زیادہ موئثر کردار ادا کرے ، ترکیہ

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

ریو دے جینیرو ۔23فروری (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بین الاقوامی برادری اور جی۔20 سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور دو حکومتی حل کے لئے زیادہ موئثر کردار ادا کیا جائے۔ٹی آر ٹی کے مطابق جی۔20 وزرائے خارجہ اجلاس برازیل کی میزبانی میں دارالحکومت ریو دے جینیرو میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس میں یوکرین کے حالات، غزّہ پر اسرائیلی حملوں، عالمی حالات، کثیر الفریقی تنظیموں کے استحکام، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد، غربت میں کمی اور عالمی انتظامی حکمت عملیوں میں اصلاحات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری وحشت و بربریت کا فوراً بند ہونا ضروری ہے۔

بین الاقوامی برادری اور جی۔20 کو علاقے میں فائر بندی اور دو حکومتی حل کے لئے زیادہ موئثر کردار ادا کرنا چاہیے۔نشست جاری بین الاقوامی کشیدگیوں میں جی۔20 کا کردار” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ نشست سے خطاب میں فیدان نے 2 سال سے جاری روس۔یوکرین جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کو امید ہے کہ فریقین ڈپلومیسی کی طرف رجوع کریں گے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ ترکیہ اس سمت میں کارروائیاں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More