مشرقی سپین میں اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

میڈریڈ ۔23فروری (اے پی پی):سپین کے مشرقی بندرگاہی شہر ویلینسیا میں ایک کثیر المنزلہ ا پارٹمنٹ بلڈنگ کے ایک بلاک میں لگنے والی آگ سے کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اے ایف پی کے مطابق ویلینسیا کے علاقے کے ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جارج سوریز ٹوریس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ آگ شام ساڑھے پانچ بجے چوتھی منزل پر شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی،

عینی شاہدین اور ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ مغربی ویلنسیا کے کیمپنار محلے میں عمارت کو لگنے والی آگ کے شعلوں اوروہاں سے اٹھنے والے کالے دھوئیں کو دور تک دیکھا گیا

،آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی 22 ٹیمیں مصروف عمل ہیں ،ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ آگ میں کوئی لاپتہ ہے یا نہیں۔سپین کےپبلک ٹیلی ویژن نے کہا کہ 14 منزلہ عمارت میں 130 سے زائد فلیٹس تھے جو تیزی سے ایک ڈھانچے میں تبدیل ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More