مارچ میں فنڈز ختم ہونے کے بعدایجنسی کے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے، سربراہ یواین آر ڈبلیو اے

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

غزہ ۔23فروری (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے لبنان کے دفتر کی سربراہ ڈوروتھی کلاؤس نےکہا ہے کہ مارچ میں فنڈز ختم ہونے کے بعد اونروا کے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ عطیات دینے والے ممالک جنہوں نے اسرائیلی الزامات کے بعد فنڈز روک رکھے ہیں اگر اپنی معطلی کو برقرار رکھیں تو ان کے پاس مارچ کے بعد کوئی امدا د مو جود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ممالک کی طرف سے ایجنسی کے لئے فنڈنگ بحال کر دی جائے گی تاکہ خدمات بلاتعطل جاری رہیں۔ واضح رہے غزہ کے باشندوں کو بڑے پیمانے پر بھوک کا سامنا ہے اور جنگ زدہ علاقے میں امداد کا ایک معمولی حصہ ہی پہنچ پاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More