سعودی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات ، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Feb 23, 2024

ریوڈی جنیرو ۔23فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جی 20 کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے ہم منصب خاقان فیدان نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس پی اےکے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں سعودی وفد کی سربراہی شہزادہ فیصل بن فرحان کررہے ہیں۔ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی معاملات کے علاوہ غزہ پٹی کے حوالے سے خصوصی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جمہوریہ برازیل میں سعودی عرب کے سفیر فیصل غلام اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر ولید اسماعیل بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More