الیکشن نتائج پر پراپیگنڈا ، 35یوٹیوبرز، ٹرولرز اور سوشل میڈیا صارفین کو نوٹس ارسال

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

اے ڈی جی ایف آئی اے وقارالدین کی زیرصدارت مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ٹرولرز اکاونٹس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بریفنگ دی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بریفنگمیں بتایا گیا کہ 3درجن صارفین کو جلد نوٹس جاری کیے جائیں گے،ایف آئی اے نے پی ٹی اے کو 52 صارفین کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس بند کرنے کی سفارش کی۔

سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد ، عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے  الیکشن نتائج پر پراپیگنڈا کرنے والے120سوشل میڈیااکاونٹس کی نشاندہی کی ہے،سرکاری افسران ، ججز کیخلاف مہم چلانے والے 120 اکاونٹس کی تفصیلات پی ٹی اے سے طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 35یوٹیوبرز، ٹرولرز اور سوشل میڈیا صارفین کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More