نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی الوادعی ملاقات

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے الوادعی ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعلیٰ پنجاب نے وزیرِاعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

نگران وزیرِ اعظم نے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس قلیل مدت میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More