سینیٹ کے انتخابات کب ہونگے؟ مجوزہ شیڈول تیار

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ مارچ کے وسط میں ہوگی،سینیٹ انتخابات کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا،موجودہ سینیٹ کے 50 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرمنٹ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعلان کررکھا  ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم کے متفقہ اور آصف علی زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More