دنیا کا امیر ترین فٹبالر کون ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 22, 2024

دنیا میں فٹبال وہ واحد گیم ہے جو سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلا جاتا ہے۔ اور ساتھ ہی یہ کھلاڑیوں کے لیے لاکھوں نہیں بلکہ اربوں ڈالر کمانے کا بھی ذریعہ ہے۔

ایک غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برونائی کے شہزادہ اور فٹبالر لائق بولکیہ 20 ارب ڈالر کے مالک ہیں اور امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی 600 ملین ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت سعودی فٹبال کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں وہ مجموعی طور پر 500 ملین ڈالر کے مالک ہیں۔

برطانیہ کے سابق فٹبالر اور کاروباری شخصیت ڈیوڈ بیکھم 450 ملین ڈالر کی ملکیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

جبکہ سابق انگلش فٹ بالر ڈیو وہیلن 210 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More