ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 293افراد کوریسکیو کیا،ترجمان ریسکیو 1122

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

ملتان۔ 22 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 303ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 293 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 290، شجاع آباد میں 10 اورجلال پور پیر والا میں تین ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد69ہے،ملتان شہر میں 64،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں دوحادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 189میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 183،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔آٹھ کرائم اور22متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 293افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 279،شجاع آباد میں گیارہ اور جلال پور پیر والا میں تین افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More