مشکل وقت میں آپ نے پریس کانفرنس کی ، عمران خان کی بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

جج ارشد جاوید نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت کی ، عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

 دوسری جان ممقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے تحریک انصاف کی رہنما  مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔ کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مقدمات اور روپوشی کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا، جس پر دونوں نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ دیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت آنے پر آپ نے پریس کانفرنس کی اور بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی، تب آپ ساتھ چھوڑ گئیں۔

عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے ، ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More