دھاندلی الزامات ، سابق کمشنر لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

الیکشن کمیشن نے لیاقت چٹھہ کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی ، اس حوالے سے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے ڈی سیز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات،تحقیقاتی کمیٹی نےآر اوز کے بیانات قلمبند کر لیے

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بیان دینے کیلئے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ لیاقت علی چٹھہ نے چند روز قبل الیکشن میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کو اوور سیز نے 25 کروڑ میں خریدا، راجہ ریاض کا الزام

لیاقت علی چٹھہ نے کہا تھا کہ ہم نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کروائی، جو امیدوار 50 سے 70 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے انہیں ہروایا، ہم نے پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی اس کے ذمہ دار ہیں، انہیں بھی عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More