اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سابق اسپیکر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔ عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیرآئینی قرار دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر لی

اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہیں، وہ عمرہ ادائیگی کے لیے جا رہے تھے انہیں روکا گیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سوال کیا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا ؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا گیا، جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ  یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی  ہیں۔

عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ، پی ڈی ایم ٹو حکومت کو کوئی قبول نہیں کریگا ، اسد قیصر

عدالت نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ؟ بعد ازاں عدالت نے سابق اسپیکر کا نام آرڈر غیر قانونی قرار دے کر ان کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More