لکی مروت، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

ہم نیوز  |  Feb 22, 2024

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت دہشتگرد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص، باراتی کھانا کھانے کے بعد اسپتال منتقل

جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بھائی، اس کی بیوی، 2 بیٹوں، ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل تھے جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں کو بھی قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More