حضرت لعل شہبازقلندر کا سالانہ عرس ، 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ 772 ویں عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورونے ضلع بھر میں 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہبازقلندر عرس کے پہلے روز چھٹی ہوگی۔دوسری جانب کمشنرحیدرآباد نے سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ عرس کےدوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 6پیسےسستا ہوگیا

ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سفارش پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 نافذ کی، اس حوالے سے کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ عرس کےدوران سیہون کی نہروں میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہیوی لوڈگاڑیوں کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔

یاد رہے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کا آغاز 29 فروری سے ہوگا ، جو 2 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More