سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے پہلے صدر اور سینئر صحافی رفیق گورایا کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے پہلے صدر اور سینئر صحافی رفیق گورایا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ رفیق گورایا شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔ رفیق گورایا کی شعبہ صحافت کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More