حکومت سازی: ’’آپ نے دیر کر دی’’ ن لیگ کی جے یو آئی سے معذرت

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

 بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علماء اسلام (ف) سے معذرت کرلی۔

اسلام آباد میں ماضی کی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اس موقع پر جے یو آئی نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق بات کی تو اسحاق ڈار نے معذرت کی اور کہا کہ آپ نے دیر کردی ہے۔

ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار نے جے یو آئی وفد کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شراکت اقتدار کےلیے پیپلز پارٹی سے معاہدہ کرچکی ہے، اب اعلیٰ قیادت ہی اس پر کوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

عبدالغفور حیدر ی نے ن لیگ وفد سے ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی اور کہا کہ جےیو آئی اور ن لیگ کم از کم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔

اس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا، ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی۔

جنگ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کر لیا ہے،ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی اور ہمارا پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے جے یو آئی وفد کو جواب دیا کہ اب اعلیٰ قیادت ہی اس پر کوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More